لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ ریمبو کے سوا کسی اور اداکار کے ساتھ کام کرنے کو دل نہیں کرتا۔ پاکستانی فلم انڈسٹری اور شوبز کی ترقی کے لیے جہاں تک ممکن ہو سکا اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں، پروگراموں کی میزبانی سے فلموں اور ڈراموں کے مقابلے میں زیادہ پیسے ملتے ہیں اس لیے میں انھیں ترجیح دیتی ہوں۔
انھوں نے کہا کہ جب مجھ پر فلم انڈسٹری میں عروج تھا تو میں نے اس وقت سب کچھ چھوڑ کر ریمبو سے شادی کا فیصلہ کیا اور مجھے فخر ہے کہ ہم آج پرسکون اور کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ریمبو کے سوا کسی اور کے ساتھ کام کرنے کو دل نہیں کرتا۔