واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی حکام کاکہناہے کہ لاپتا ملائیشین پرواز کی تلاش میں کئی سال لگ سکتے ہیں، امریکی محکمہ دفاع کے حکام کے مطابق ملائیشین پرواز ایم ایچ 370 کے ملبے بحر ہند میں کی زیر آب تلاش ناکام رہی ہے۔
اب اس کی تلاش کئی سال پر محیط ہو سکتی ہے۔ کوالالمپور سے بیجنگ جانے والا ملائیشین طیارہ 8 مارچ کو لاپتا ہو گیا تھا، جس میں 153 چینیوں سمیت 239 افراد سوار تھے۔