سندھ میں بجلی کی طویل بندش پر سندھ اسمبلی میں احتجاج

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک) آج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبے میں طویل لوڈ شیڈنگ پر احتجاج کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے غلام قادر چانڈیو نے عابد شیر علی کو لگام دینے کی تجویز پش کی ، جس پرنون لیگ کے عرفان مروت نے کہا کہ میں بھی سب کو چور کہنے کے حق میں نہیں ہوں۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ہی طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ پرایوان میں پیپلز پارٹی کے ارکان مسلم لیگ نون کے اراکان اسمبلی پر برس پڑے۔ پیپلز پارٹی کے غلام قادرچانڈیو نے کہا کہ بقایہ جات کی مد میں بجلی بند کرکے زندگی اجیرن بنادی گئی ہے، کیا بجلی صرف سندھ میں چوری ہوتی ہے؟ عابد شیرعلی کو لگام دی جائے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نثارکھوڑو نے کہا کہ وزیرمملکت پانی وبجلی کو اپنے منصب کے منافی الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں ، اپنی غلطی کا احساس کرنے کی بجائے عوام کو چورکہنا درست نہیں۔اس موقع پر مسلم لیگ نو ن کے رکن اسمبلی عرفان اللہ مروت بھی کہہ اٹھے کہ سب کو چو رکہنا درست نہیں۔اس کے بعد ایوان میں قائد حز ب اختلاف کے انتخاب سے قبل ہی عرفان اللہ مروت نے قائد حز ب اختلاف کی نشت سنبھال لی۔آج کا اجلاس ایم کیو ایم کی حکومت کی شمولیت کے بعد پہلا اجلاس ہے۔