مرکز خرید گندم ڈنگہ خوجہ سے ڈنگہ منتقل ہو گیا
Posted on April 25, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ڈنگہ : مرکز خرید گندم ڈنگہ خوجہ سے ڈنگہ منتقل ہو گیا ، ڈنگہ منڈی روڈ پر محکمہ خوراک نے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے ڈنگہ کے نزدیک مرکز قائم کر کے گندم کی خریداری کی جا رہی ہے ، گندم کی ڈلیوری چارجز 7.50 روپے فی بوری کاشتکار ادا کریگا۔
محکمہ کو دی جانے والی گندم کا تھیلہ کا وزن 50.115کلو بمعہ تھیلہ دینا ہو گا ، جبکہ 101 کلو بمعہ بوری ہو گا ، بار دانہ پہلے آئیے ، پہلے پائیے کی بنیاد پر جاری کیا جائیگا ، بار دانہ کی سیکورٹی فی بوری 134 روپے ہو گی ، باردانہ بعوض کال ڈیپازٹ دِیا جائیگا ، جس گندم میں نمی کا تناسب 11 فی صد سے زائد ہو گا محکمہ اسے خریدنے کا مجاز نہ ہو گا ، گندم کی خریداری پر پرچی جاری کی جائے گی جس کی رقم اگلے روز نیشنل بینک سے خریدار رکھا کر وصول کریں گے ، مرکز خرید گندم ڈنگہ میں قانون گوئی ڈنگہ (I)، پنجن شہانہ ، ڈھلیان ، راجو بھنڈ ، امرہ کلاں ، امرہ خورد ، کھوڑی عالم ، نور جمال ، چک جانی ، کھوکھرا ۔ قانونگوئی ڈنگہ ( II)، بھلیسرانولہ ، مٹوانوالہ ، ٹوپہ عثمان ، وڑائچانوالہ ، کولیاں شاہ حسین ، ڈھنڈالی ، ڈھنڈالہ ، سیکریالی ، خوجہ ، چک محمود ، ٹپیالہ ، چھماں ۔ قانون گوئی جوڑا (I) ، باگڑیانوالہ ، مغلی ، دھکڑانوالی ، چکوڑی بھیلووال ۔ قانونگوئی جوڑا (II)، بھائو گھسیٹ پور ، کراڑیوالہ ، برو ، ڈھو ، رندھیر ، لونگو ، مرزا طاہر ، ملہوانہ ، فتہ بھنڈ کے کاشتکاروں سے گندم خرید کی جائیگی ، گندم کا سٹاک محکمہ خوراک کرے گا ، مرکز خرید گندم ڈنگہ میں کاشتکاروں کیلئے انتظار گاہ پانی اور بجلی کا انتظام مارکیٹ کمیٹی ڈنگہ نے کیا ، کاشتکاروں کی نمائندگی چوہدری شفاعت علی کرینگے ، جبکہ نگران کمیٹی میں ایم این اے کے نمائندہ چوہدری الیاس اور ایم پی اے نمائندہ میاں امجد محمود ہونگے ، غلام رضا نمبردار بھی نگران کمیٹی کا حصہ ہوں گے ، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر آفتاب جمیل بٹ سنٹر انچارج مقرر کئے گئے ہیں ، فیصل شہزاد کھوکھرا کو فوڈ سپروائزر مقرر کیا گیا ہے ، سنٹر کوآرڈینیٹر میسم عباس کی معاونت شمشیر حیدر رانجھا نائب تحصیلدار ، عامر عدنان گوندل نائب تحصیلدار ہونگے ، ٹارگٹ 8000 ٹن گندم کی خریداری مقرر کیا گیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com