ڈی سی او گجرات کی مرکز خرید گندم ڈنگہ آمد، انتظامات کو چیک کیا گیا

ڈنگہ: ڈی سی او گجرات کی مرکز خرید گندم ڈنگہ آمد، انتظامات کو چیک کیا گیا اور افسران سمیت تمام عملہ کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں ، ڈی سی او گجرات کا کہنا تھا کہ مرکز خرید گندم ، غریب کاشتکاروں کی سہولت کیلئے بتائے گئے ہیں ، اگر کسی کو شکایت ہو وہ ٹال فری نمبر پر یا مجھ سے براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں تمام سہولیات مرکز خرید گندم پر مہیا کی جائیں گی۔

ڈی سی او گجرات لیاقت علی چھٹہ سے تمام انتظامات کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کی گئیں ، اس موقع پر AESOمیسم عباس ، نائب تحصیلدار شمشیر حیدر رانجھا ، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ڈنگہ محمد عمران بھٹی ، نمائندہ ایم این اے چوہدری الیاس ، نمائندہ کاشتکار چوہدری شفاقت علی ، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر آفتاب جمیل بٹ ، فوڈ سپروائزر فیصل شہزاد کھوکھر ، احمد خاں بھلیسرانوالہ ، چوہدری رشید بھلیسرانوالہ ، پٹواری میاں عبد الغفور برنالی گرداور حاجی خالد بھی موقع سمیت کثیر تعداد میں صحافی بھی موجود تھے۔