تمام ادارے آئینی حدود کے اندر رہ کر کام کریں تو مسائل ختم ہو جائیں گے، غلام دستگیر خان
Posted on April 25, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, گوجرانوالہ
گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ تما م ادارے آئینی حدود کے اندر رہ کر کام کریں تو مسائل ختم ہو جائیں گے، پاکستان سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر جمہوریت کو مضبوط کریں، ملک کے لئے سکیوٹی اداروں ،سیاست دانوں،وکلا اور صحافیوں سمیت سب کی قربانیوں کا اعتراف ضروری ہے،میڈیا کو ہیجان پیدا کرنے اور بعض واقعات کو بنیاد بنا کر سنسنی پھیلانے والا رویہ ترک کرنا ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوام کی منتخب حکومت قائم ہے اورمیاں نواز شریف نیک نیتی کے ساتھ ملک کو مصائب کے بھنور سے نکالنے کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن کسی ایک واقعہ کی بنیاد پر ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے والے بعض ٹی وی اینکرز اور تجزیہ کا ر اپنے اس فعل سے ملک کی کوئی خدمت نہیںکر رہے ،انہوں نے کہا کہ دفاعی ادارے آئینی لحاظ سے منتخب پارلیمینٹ کو جوابدہ ہیں اور وزیر اعظم کے ماتحت ہیں اور اپنا آئینی کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں،اس وقت حکومت اور فوج مل کر دہشت گردی کے خلاف نبردآزما ہیں، میڈیا کو چاہئے کہ وہ ذمہ دارانہ انداز اپنائے اور حقائق کو مد نظر رکھ کر رپورٹنگ کرے،غلام دستگیر خان نے کہا کہ ملکی مفاد کا تقاضا ہے کہ ہم ملک کے لئے سکیورٹی اداروں،سیاست دانوں ،میڈیا اور وکلا سمیت سب کی قربانیوں کا اعتراف کریں اور کسی کی حب الوطنی پر بلا جواز انگلی نہ اٹھائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com