دفاعی اداروں کا تحفظ ہماری آئینی و قانونی ذمہ داری ہے، وزیر داخلہ

Chaudhry Nisar Ali

Chaudhry Nisar Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی نے کہا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، دفاعی اداروں کی عزت و وقار کا تحفظ ہماری آئینی و قانونی ذمہ داری ہے۔ ایک واقعے کو بنیاد بنا کر جج، جیوری اور پراسیکیوشن کا کام کیا جا رہا ہے ، پہلے دن واضح کر دیا تھا کہ حکومت کس کے ساتھ ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ملکی سلامتی و دفاعی اداروں کے وقار کا تحفظ صرف قانون نے نہیں بلکہ آئین نے بھی لازم قرار دیا ہے۔

وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا وزیر اعظم نواز شریف کا حامد میر کی عیادت کیلئے جانا الگ معاملہ ہے۔ ان کا کہنا ہے صرف ایک واقعے کو بنیاد بنا کر جج ، جیوری اور پراسیکیوشن کا کام کیا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا جب آئی ایس آئی کیخلاف میڈیا ٹرائل شروع ہوا اس وقت بیان دینا چاہتا تھا۔ کچھ دوستوں نے منع کر دیا لیکن میڈیا ٹرائل کا سلسلہ نہیں رکا ، پہلے دن واضح کر دیا تھا کہ حکومت کس کے ساتھ ہے۔ چوہدری نثار نے کہا سندھ پولیس کو واقعے کی تحقیقات کیلئے وفاق مکمل تعاون کر رہا ہے۔