آئی پی ایل؛ نائٹ رائیڈرز نے آخری گیند پر میدان مار لیا

Jacques Kallis

Jacques Kallis

شارجہ (جیوڈیسک ) انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آخری گیند پر میدان مارلیا، رائل چیلنجرز بنگلور کو 2 رنز سے پچھاڑ دیا۔

البائی مورکل فتح کیلیے درکار چوکا جڑنے میں ناکام رہے، 151 رنز کا تعاقب کرنے والی بنگلور کی ٹیم 5 وکٹ پر 148 رنز بناپائی، اس سے پہلے کولکتہ نے 7 وکٹ پر 150 رنز بنائے، کرس لین 45 اور جیک کیلس 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

تفصیلات کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلورنے 151 رنز کے ہدف کا عمدگی سے تعاقب شروع کیا، پہلی وکٹ جب گری تو اسکور بورڈ پر 7.4 اوورز میں 67 رنز بن چکے تھے، یوگیش تاکاوالے نے 40 جبکہ ویرات کوہلی اور یوارج سنگھ نے 31 ، 31 رنز بنا کر ٹیم کو ٹارگٹ کے قریب پہنچایا۔

آخری اوور کی چوتھی گیند پر ڈی ویلیئرز (11) اس وقت آئوٹ ہوگئے جب ٹیم کو فتح لیے مزید 6 رنز درکار تھے، اگلی گیند پر البائی مورکل نے دو رنز لیے تاہم آخری بال پرونے کمار نے لو فل ٹاس کی بدولت انھیں فتح کیلیے درکار چوکا نہیں جڑنے دیا۔ اس سے پہلے کولکتہ نے 7 وکٹ پر 150 رنز بنائے، کرس لین نے 45، جیکس کیلس نے 43 اور سریاکمار یادیو نے ناٹ آئوٹ 24 رنز اسکور کیے، ورون ایرون نے 3 اور مچل اسٹارک نے دو وکٹیں لیں۔