پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی سیکریٹریٹ کا افتتاع
Posted on April 25, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
) سردار منصور حیات ٹمن ،پیر نثار قاسم ،چوہدری علی ناصر بھٹی اور ایڈووکیٹ شاہد اقبال نے فیتہ کاٹا۔ اس موقعے پرپاکستان تحریکِ انصاف کے اٹھارویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں کیک بھی کاٹا گیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی سیکریٹریٹ کا افتتاع راجہ یاسر ہمائیوں سرفراز خان کی قیادت میں بھرپور طریقے سے کیا گیا۔سردار منصور حیات ٹمن ،پیر نثار قاسم ،چوہدری علی ناصر بھٹی اور ایڈووکیٹ شاہد اقبال نے فیتہ کاٹااور اس موقعے پرپاکستان تحریکِ انصاف کے اٹھارویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں کیک بھی کاٹا گیا۔اس موقعے پر پارٹی کے تمام تحصیل صدور اور عہدیداروں سمیت سینکڑوں کارکن موجود تھے۔تقریب سے سردار منصور حیات ٹمن،را جہ یاسر ہمائیوں سرفراز، پیر نثار قاسم ،چوہدری علی ناصر بھٹی اور ایڈووکیٹ شاہد اقبال سمیت تمام لیڈرز نے خطاب کیا۔
راجہ یاسر ہمائیوں سرفراز خان نے پارٹی کی صوبہ خیبر پختون خواہ میں کارکردگی کے حوالے سے بریف کیااور کہا کہ وہ خود عمران خان کے ساتھ سیاست میں اس لئے شامل ہوئے کہ عمران خان نے تبدیلی کا وعدہ کیا تھا۔ اور وہ خود خیبرپختون خواہ میں حکومت کی کارکردگی کو گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں۔اور انہیں اس بات کی انتہائی خوشی ہے کہ خیبرپختون خواہ میں پو لیس ،ہسپتال ،سکول اور محکمہ پٹوار بہت بہتر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔اور اگر ابھی مکمل تبدیلی نہیں بھی آئی توتبدیلی کے آثار ضرور نظر آ رہے ہیں۔الائیڈ پارک کے نزدیک پاکستان تحریکِ انصاف کا دفتر پارٹی کارکنوں کے لئے چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com