آل کراچی انجمن تاجران کے وفد کی ڈی جی رینجرز سندھ جنرل رضوان اختر سے ملاقات

کراچی : آل کراچی انجمن تاجران کے وفد نے چیئر مین حاجی ہارون چاند کی قیادت میں ڈی جی رینجرز سندھ جنرل رضوان اختر سے ان کے آفس میں ملاقات کی وفد میں انجمن تاجران کے عہدیداران رفیق جدون ،الیاس میمن ،جاوید ارسلاخان ،عبدالصمد خان ،شوکت ربانی ،تنویر باڑی ،ہاشم نورانی ،مجید انس ،محمود لاکھانی و دیگر بھی شامل تھے۔

وفدنے شہر کے مختلف حصوں میں تاجروں کو درپیش مسائل بالخصوص بھتہ خوری ،اسٹریٹ کرائم ،امن و امان کی مخدوش صورتحال سے ڈی جی رینجرز سندھ کو آگاہ کیا اس کے علاوہ تاجران اور رینجرز کے مابین ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے پر زور دیا ۔ڈی جی رینجرز سندھ جنرل رضوان اختر نے وفد کی معروضات کو نہایت توجہ سے سنا اور ان مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن یقین دہانی کرائی ،ملاقات میں بریگیڈئر باسط بھی موجود تھے۔