تل ابیب (جیوڈیسک) اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نتن یا ہو نے کہا ہے کہ اگر فلسطین کے صدر محمود عباس امن چاہتے ہیں تو ان کی تنظیم الفتح کو حماس سے معاہدہ توڑنا ہو گا۔ نیتن ياہو نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ عباس یا تو اسرائیل کے ساتھ امن قائم رکھ سکتے ہیں یا حماس سے معاہدہ کر سکتے ہیں، دونوں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں سے تبھی امن مذاکرات کے آغاز کرے گا جب وہ دہشت گردی کا راستہ چھوڑ دیں۔نیتن ياہو نے کہا کہ جب تک میں اسرائیل کا وزیر اعظم ہوں میں کبھی ایسی فلسطینی حکومت سے بات چیت نہیں کروں گا جسے حماس کے دہشت گردوں کی حمایت ہو جو ہمیں برباد کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا عباس نے اسرائیل کے ساتھ امن کے معاملات کرنے کے بجائے حماس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ ایک ایسی تنطیم کے ساتھ جو اسرائیل کو تباہ کرنے کے لیے مصروف عمل ہے۔ یہ طے ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن کریں یا حماس کے ساتھ جڑ جائیں اور فلسطینی حکام دونوں کو ساتھ لے کر نہیں چل سکتے۔