وزیرآباد میں غیر قانونی کرنسی کے لین دین کا دھندہ بام عروج پر پہنچ گیا
Posted on April 25, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
وزیر آباد : وزیرآباد میں غیر قانونی کرنسی کے لین دین کا دھندہ بام عروج پر پہنچ گیا۔کاروائی پر مالک اپنے ملازم کو قربانی کا بکرا بنانے کے بعد خود سودی بازی میں لگ جاتے ہیں۔
چند روز قبل خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے مقامی منی ایکسچینج پر چھاپہ مارا مگر بااثر مالک نے اپنے ملازم کو آگے کر دیا بعدازاں مقامی ریسٹورنٹ میں معاملات طے پا گئے اور ملازم کو رہائی نصیب ہوئی۔
عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کہ بیرون ملک میں مقیم محنت کشوں کی خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ ڈالنے والوں اور ان کے لواحقین سے دیہاڑیاں لگانے والے مگرمچھوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com