حامد میر کیس: سیکریٹری داخلہ سندھ، آئی جی اور دیگر افسروں کو نوٹس جاری

Court

Court

کراچی (جیوڈیسک) حامد میر پر حملے کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے عدالتی کمیشن نے سیکریٹری داخلہ سندھ ، آئی جی پولیس اور دیگر افسروں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

پہلی سماعت پیر کو کراچی میں ہوگی۔سپریم کورٹ کے جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اقبال حمید الرحمان پر مشتمل کمیشن 28 اپریل سے 2 مئی تک سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے چیمبر میں سماعت کرے گا۔

پہلی سماعت پیر کو صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوگی جس کے لیے سیکریٹری داخلہ سندھ ، آئی جی پولیس ، ڈی جی رینجرز، جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی، ڈی آئی جی ایسٹ اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔