اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سیاست اور صحافت آج اس دورمیں داخل ہو چکے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہے، وہ دن گزر گئے جب میڈیا کی آزادی کو دبایا جاتا تھا۔
اسلام آباد میں راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراطلاعات سینٹر پرویز رشید نے کہا کہ آج پاکستان کی پہچان مہذب اورجمہوری ریاست کے طورپرہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج سیاست اور صحافت ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ وہ وہ دن گزر گئے جب میڈیا کی آزادی کو دبایا جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج ریاست،سیاسی جماعتوں اورمعاشرے نے ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے اپنی اصلاح کی ہے اور یہ بات خوش آئندہے کہ حالیہ حالات سے متاثرین آج قانون اورآئین کاراستہ اختیار کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات سے متاثرہ افراد نے آئین اور قانون کا راستہ اختیار کرتے ہوئے پیمراسے رابطہ کیا اور درخواست داخل کی، آئینی طریقہ کارسے درخواست داخل کرنا خوش آئند ہے۔