جنگ اور جیو پر پابندیاں قبول نہیں کریں گے، سربراہ پاکستان علما کونسل

Hafiz Tahir Ashrafi

Hafiz Tahir Ashrafi

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان علما ء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سینئر صحافی حامد میر پر حملہ قابل مذمت ہے، جنگ اور جیو پر پابندیاں قابل قبول نہیں ہوں گی، قانون اور انصاف سے بالاتر ہوکر کسی ادارے پر پابندی نہ لگائی جائے۔

اسلام آباد میں صدیق اکبر کانفرنس اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ حامد میر پر حملے کے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

حکومت اور صحافتی تنظیمیں عدالتی کمیشن کے ساتھ تعاون کریں اور کمیشن کی تحقیقات قوم کے سامنے لائی جائیں۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ جیو نیوز سے متعلق شکایات پر پیمرا مکمل انصاف کرے۔

قانون اور انصاف سے بالاتر ہو کر کسی ادارے پر پابندی نہ لگائی جائے،جنگ اور جیو پر پابندیاں لگانے والے فوج کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، فوج ایسے عناصر پر نظر رکھے جو فوج اور میڈیا میں بدگمانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔