سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارش کے بعد گرمی میں کمی

Rain

Rain

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارش کے بعد گرمی میں کمی آگئی ہے۔ ادھر گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں اب تک وقفہ وقفہ سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

گلگت بلتستان میں ضلع غذر کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر دوسرے روز بھی برف باری ہورہی ہے ، جس سے سردی کی شدت برقرار ہے جس سے موسمی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

سندھ میں جیکب آباد ، گھوٹکی ، خیرپور اور سکھر میں بارش کے بعد کچھ روز سے شدید ہونے والی گرمی میں کمی آئی ہے۔چمن پشین زیارت ژوب ہرنائی خانوزئی سمیت مختلف علاقوں میں دوروزسے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہے۔

خانوزئی برشور زیارت اور ہرنائی میں ژالہ باری کے باعث باغات اور فصلوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ شمالی وزیرستان میں میران شاہ میں گزشتہ روز تیز بارش سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہوا ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، خیبر پختونخوا، ژوب ، کوئٹہ ڈویژن، کشمیراور گلگت بلتستان میں کہیں آندھی چلنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔