افغانستان میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، 150 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے شمال مغربی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شمال مغربی صوبوں جاوزجان، فریاب، سرے پل اور بد غیث میں گزشتہ 3 روز سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔

تباہ کن بارشوں کے باعث متعدد گاؤں زیر آب آ گئے ہیں جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ ڈپٹی گورنر جاوزجان کا کہنا ہے کہ صرف جاوزجان میں خواتین اور بچوں سمیت 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ فریاب میں 40 اور سرے پل میں 15 کے قریب افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔