جنوبی کوریا میں ڈوبنے والے جہاز سے مزید 48 لاشیں برآمد

South Korea

South Korea

سیول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا میں ڈوبنے والے مسافر برداربحری جہاز میں لاشوں کی تلاش کرنے والے غوطہ خوروں نے جہاز کے ایک کمرے سے 48 لاشیں برآمد کی ہیں۔

جنوبی کوریا کی بحریہ کے افسران کا کہنا ہے یہ لوگ ایک چھوٹے سے کمرے میں پائے گئے اور سبھی نے لائف جیکٹیں پہن رکھی تھیں، یہ کمرہ 38 لوگوں کے لیے تھا۔ ابھی تک اس غرقاب کشتی سے 183 لاشیں برآمد ہو چکی ہیں لیکن درجنوں لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کشتی کے 111 کمروں میں سے ابھی تک صرف 35 کمروں کی ہی تلاشی لی جا سکی ہے۔ سیول کے دورے پر آئے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما نے بھی اس حادثے پر جنوبی کوریا کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔