سرگودھا: ماں سے تلخ کلامی پر بیوی کی ٹانگیں کاٹ دیں ، ملزم گرفتار

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر کلہاڑی کے وار کر کے بیوی کی ٹانگیں کاٹ دیں، واقعہ نواحی قصبے جھاوریاں میں پیش آیا۔

ملزم نے ڈیڑھ ماہ پہلے پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد سے ہی میاں بیوی میں جھگڑے شروع ہوگئے تھے، گذشتہ روز ساس سے تلخ کلامی پر ملزم نے بیوی کی ٹانگیں کاٹ دیں ، خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے ، ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہے۔