اسلام آ باد (جیوڈیسک) ملاکنڈ حراستی مرکز سے اٹھائے گئے قیدیوں کے بارے میں خیبر پختونخوا حکومت کا نیا موقف آج سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے موقف اپنایا کہ صوبیدار امان اللہ اور دیگر کیخلاف درج ایف آئی آر خارج نہیں کی گئی ہے بلکہ اسے زیر التواء رکھا گیا ہے،آرمی ایکٹ کے تحت کیس مزید کارروئی کیلئے ملٹری انتظامیہ کومنتقل کر دیا گیا ہے۔
اس دوران ایف آئی آر میں مزیدکارروائی ملٹری انتظامیہ کا فیصلہ آنے تک روک دی گئی ہے، کیس میں مزیدکارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ادارہ جاتی کارروائی کی رپورٹ پر ہوگا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کے جواب میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی او قانون کے مطابق مقدمہ زیر التوا رکھنے کے مجاز ہیں۔