ایکشن کامیڈی فلم “لیٹس بی کوپس” کا نیا ٹریلر جاری

Lets Be Cops

Lets Be Cops

نیویارک (جیوڈیسک) ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم لیٹس بی کاپس کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ لیوک گرین فیلڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو نوجوان لڑکوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں پولیس میں بھرتی کے شوق نے جعلی وردی پہن کر گھومنے پر مجبور کر دیا۔

دونوں نوجوانوں کو جلد ہی اس بات کا احساس ہوجاتا ہے کہ پولیس والا بننا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ فلم کے اداکاروں میں جیک جانسن، ڈیمن ویان، اینڈی گارسیا، نینا ڈابریو اور ٹام مارڈیو سین سمیت دیگر شامل ہیں۔ ادیتیا سود کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم تیرہ اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔