کرکٹر محمد عرفان کے ورلڈ کپ کھیلنے کے امکانات روشن

Mohammad Irfan

Mohammad Irfan

کراچی (جیوڈیسک) طویل قامت پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عرفان کی تازہ میڈیکل رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ انہیں اپنے کولہے کی انجری کا آپریشن کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

جس کے بعد ان کے ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ میں کھیلنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ چھ ہفتے کے دوران محمد عرفان کا ہیئرلائن فریکچر کافی حد تک بہتر ہو چکا ہے۔

اور بحالی صحت کے باقاعدہ پروگرام کے بعد انہوں نے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ شروع کر دی ہے۔