خادم آستانہ عالیہ کھیپڑانوالہ شریف بابر قادری کی نومولود صاحبزادی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی

گجرات: خادم آستانہ عالیہ کھیپڑانوالہ شریف بابر قادری کی نومولود صاحبزادی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی، مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی گائوں دھول میں سپرد خاک کر دیا گیا ، مرحومہ کی نماز جنازہ ممتاز عالم دین علامہ قاری شفقت اللہ قادری نے پڑھائی۔

اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ، مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل آج صبح دس بجے موضع دھول میں ادا کی جائے گی ، دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔