بالی وڈ سٹار امیتابھ بچن نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

Amitabh Bachchan

Amitabh Bachchan

لاہور (جیوڈیسک) بھارتی سپر سٹار امیتابھ بچن نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ، کہتے ہیں جلد پاکستان آؤں گا ۔

چوہدری شجاعت حسین نے لاہور میں جب بھارتی اداکار رضا مراد سے ملاقات کی تو رضا مراد کے ہاتھ انہوں نے امیتابھ بچن کو ایک دعوت نامہ بھجوایا جس کا جواب بیس روز کے بعد آیا ہے ۔

امیتابھ بچن نے چوہدری شجاعت کے خط پر نہ صرف خوشی کا اظہار کیا ہے بلکہ جوابی خط میں پاکستان سے جڑی اپنے آباو اجداد کی سنہری یادوں کا بھی ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پاکستان آ کر اپنی والدہ کے آبائی علاقے لائل پور یعنی فیصل آباد جائیں گے اور اپنے دادا کی مناسبت سے شہر قائد کا بھی دورہ کریں گے۔