لاہور (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے دوران پاکستان اور بھارت کی باہمی تجارت دس فیصد بڑھ گئی ، پاکستان کی برآمدات میں ایک تہائی اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مارچ تک ہمسائیہ ممالک کی باہمی تجارت کا حجم ایک ارب چھیاسٹھ کروڑ ڈالر رہا جو پچھلے سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں سولہ کروڑ ڈالر زائد ہے ۔ اس دوران پاکستان کی برآمدات تینتیس فیصد اضافے سے تیس کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر رہی جبکہ بھارت سے ایک ارب پینتیس کروڑ ڈالر کی اشیاء درآمد کی گئی۔