لاس اینجلس (جیوڈیسک) باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی اینی میٹڈ فلم فروزن کے گانوں نے بھی مداحوں پر جادو کر دیا ، گزشتہ ہفتے کسی بھی دوسرے البم کے مقابلے میں امریکا میں سب سے زیادہ فروخت ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران آسکر ایوارڈ یافتہ اینی میٹڈ فلم ‘ فروزن ‘ کے گانوں کے البم کی 2 لاکھ 59 ہزار کاپیاں فروخت ہوئیں جو امریکا کی تاریخ میں کسی اینی میٹڈ فلم کے لیے ایک بڑا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ انیس سو چورانوے میں بننے والی فلم ‘لائن کنگ’ کے پاس تھا۔
فروزن کے البم گزشتہ 11 ہفتوں میں بھی فروخت میں پہلے نمبر پر رہے ، جادوئی کمالات سے بھرپور فلم ‘فروزن’ گزشتہ سال 27 نومبر کو ریلیزکے بعد سے اب تک دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔