عراقی دارالحکومت بغداد میں انتخابی ریلی میں دھماکے، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Baghdad

Baghdad

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت میں انتخابی ریلی کے دوران یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں 30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل ایک سیاسی جماعت کی جانب سے ریلی نکالی جارہی تھی کہ اچانک یکے بعدیگرے 2 زور دار بم دھماکے ہوئے جس میں کم از کم 7 افراد موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے زخمیوں میں بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔