لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈان معین خان کو سابق قومی کرکٹر شاہد نذیر نے عدالت لے جانے کا اعلان کیا ہے۔ کہتے ہیں کہ معین خان نے انکے آئی سی ایل کے بقایاجات ادا نہیں کیئے۔
قومی کرکٹر ٹیم کے چیف سیلکٹر معین خان ماضی میں بھارتی باغی لیگ آئی سی ایل میں متعدد قومی کرکٹرز کو لے کر گئے جن میں انضمام، محمد یوسف، رانا نوید الحسن، عبدالرزاق، عمران نذیر ، شاہد نذیر اور دیگر کھلاڑی شامل تھے۔ قومی کرکٹرز پر مشتمل لاہور بادشاہ کی کوچنگ معین خان نے کی تھی۔
سابق فاسٹ بولر شاہد نذیر کا کہنا ہے کہ معین خان نے ہر کھلاڑی کو 20 لاکھ اور ٹیم کی انعامی رقم 70 لاکھ ادا کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معین خان نے تمام کھلاڑیوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ جس نے عدالت جانا ہے جائے وہ رقم ادا نہیں کریں گے۔ شاہد نذیر کا کہنا ہے کہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی معین خان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے جن کے نام جلد سامنے آئیں گے۔