گاڈزیلا فرنچائز کی ریبوٹ فلم “گاڈزیلا” کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری

Godzilla

Godzilla

نیویارک (جیوڈیسک) خطرناک مونسٹر گاڈزیلا ایک بار پھر تباہی مچانے آ رہا ہے، ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر گاڈزیلا فرنچائز کی ریبوٹ فلم “گاڈزیلا” کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار گیرتھ ایڈورڈز کی اس فلم میں آرون ٹیلر جانسن، الزبتھ اولسن ، برائن کرینسٹان، ڈیوڈاسٹریتھرن اور سیلی ہاکنز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جان جاشنی اور میری پیرنٹ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل عفریت کے گرد گھومتی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی پھیلانے آپہنچی ہے۔ 16 کروڑ ڈالر کے بجٹ سے بننے والی یہ سائنس فکشن مونسٹر فلم گاڈزیلا وارنر برادرز کے تحت رواں سال 16 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔