کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان اسمبلی نے لاہور تا ملتان موٹروے میں توسیع کر کے کوئٹہ تک لانے کی قرار داد سمیت تین قراردادیں منظور کرلیں۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس کے آغاز میں صوبے کے مختلف علاقوں سے لوگوں کے لاپتا یا اغوا ء ہونے اور امن و امان سے متعلق مشترکہ تحریک التواء ایوان میں پیش کی جسے بحث کیلئے منظور کر لیا گیا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم اسکالرشپ پروگرام کے تحت دیگر صوبوں میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلبہ کی فیسوں کے مسائل کے حل سے متعلق قرارداد بھی منظور کی گئی۔ اجلاس میں کوئٹہ اور پشین کے مختلف علاقوں میں نئے ڈیم بنانے کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔