روم (جیوڈیسک) یوکرین کے وزیر اعظم آرسنے یاتسی نیوک نے اٹلی میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی سیون نے روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسی سلسلے میں، دارالحکومت روم میں اٹلی کے وزیر اعظم میٹیو رینزی اور یوکرین کے وزیر اعظم میں ملاقات کے دوران یوکرین کے سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری طرف سے پینٹاگون کا کہنا ہے کہ روسی طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد بار یوکرین کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔