خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم ازکم تین افراد زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ توحید السلام نامی امن لشکر کے کارکنوں کی گاڑی لنڈی کوتل کے علاقے ذکاخیل میں ہونے والے اس حملے میں مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
دوسری جانب، عسکریت پسند گروپ لشکر اسلامی نے تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں رہنے والےافغان پناہ گزینوں اورذکاخیل قبائلیوں کوگروپ میں شامل ہونے یا پھر علاقہ بدر کیے جانے کی دھمکی دی ہے۔
خیال رہے کہ لشکر اسلامی اور ذکاخیل کے قبائلی پچھلے ایک سال سے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں اور تازہ ترین دھمکی کے بعد علاقے کی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔