بنگلہ کوچ جرجینسین کی رخصت کا وقت بھی قریب آگیا

Jorgenseen

Jorgenseen

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ میں بھی تبدیلیوں کی لہریں بننا شروع ہوگئیں، پہلے مرحلے میں کوچ شین جرجینسین کی چھٹی متوقع ہے۔بیٹنگ بیک گراؤنڈ اور انٹرنیشنل تجربے کے حامل کو ذمہ دای سونپی جائے گی، سابق غیرملکی اسٹارز کو بھی کوچنگ اسٹاف کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں شرمناک کارکردگی کی وجہ سے بنگلہ دیش کرکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے پہلے مرحلے میں کوچ جرجینیسن کی چھٹی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

بی سی بی کے کچھ ڈائریکٹرز نئے ہیڈکوچ کا تقرر چاہتے ہیں جس کو کچھ انٹرنیشنل تجربہ بھی ہوتاکہ وہ ٹیم کو زیادہ بہتر انداز میں آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کے لئے تیار کرسکے، اگرچہ اس معاملے پر بھی تک تمام ڈائریکٹرز کا اتفاق نہیں ہوا ہے۔

تاہم ایک ایسے کوچ کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے جوکہ بیٹنگ پس منظر رکھتا ہو،بی سی بی اپنی ٹیم کی تیاری کے ئے چند ایسے سابق کھلاڑیوں کی مختصر مدت کے ئے خدمات حاصل کرنے کی بھی خواہاں ہے جن کو ریٹائرڈہوئے بہت زیادہ عرصہ نہ ہوا ہو۔