شاہ فیصل ٹائون میں 150 سے زائد آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا
Posted on April 27, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
کراچی (خصوصی رپورٹ )ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کی ہدایت پر شاہ فیصل زون نے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب آوارہ کتوں کی خلاف مہم کے دوران 150 سے زائد آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگا دیا ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے جاری برساتی نالوں کی صفائی ،علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی سرسبز ماحول کے قیام اور آراہ کتوں کے خاتمے کے حوالے سے مہم کا معائنہ کرتے ہوئے شاہ فیصل زون کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے محکمانہ کار کردگی کو بہتر بنائیں علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایات کے فوری ازالے کے لئے یونین کونسل کی سطح پر شکایتی مراکز کو فعال کیا جائے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے زونز میں برسات سے قبل نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے برساتی نالوں کی صفائی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے سیوریج لائنوں کی صفائی یقینی بنا کر سیوریج فلو کو درست کیا جائے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زون کی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو درست کیا جائے۔
سرسبز ماحول کے حوالے سے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں مکھی مچھروں اور انسداد ڈینگی و ملیریا کے حوالے سے ندیوں ،نالوں اور علاقائی سطح پر جراثیم کش ادویات کے اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے اور امراض سے بچائو کے حوالے سے عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے شاہ فیصل زون کی جانب سے آواہ کتوں کے خلاف مہم کو سراہتے ہوئے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے زونز میں علاقائی سطح پر آوارہ کتوں کا خاتمہ کریں اس حوالے سے بھر پور مہم چلا ئی جائے تاکہ اس حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنایا جاسکے۔