سعودی عرب میں مرس وائرس سے مزید پانچ افراد ہلاک
Posted on April 27, 2014 By Geo3 Webmaster بین الاقوامی خبریں
MERS
ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں مرس وائرس سے مزید پانچ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ، جس کے بعد مملکت میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 92 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ حالیہ چند دنوں میں مرس وائرس کے 14 نئے کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔
ہلاک ہونے والوں میں فلسطینی اور بنگلہ دیشی شہری بھی شامل ہی حکام کا کہنا ہے کہ وائرس سے متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے۔