حقیقی مذاکرات شروع نہیں ہوئے، مذاکراتی عمل میں مشکلات ہیں، پروفیسر ابراہیم

Prof. Ibrahim

Prof. Ibrahim

پشاور (جیوڈیسک) طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ اب تک حقیقی مذاکرات شروع نہیں ہوئے ، حکومت، فو ج اور طالبان سب کو اخلاص کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے ہوں گے۔

مرکز اسلامی پشاور میں تربیتی اجتماع سیخطاب کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھاکہ بات چیت میں تعطل آرہاہے، دونوں طرف سے مشکلات کا سامنا ہے۔ اب تک حکومت کی طر ف طالبان کے قیدی رہا نہیں کیے گئے۔ طالبان بھی سیکیورٹی اداروں پر حملے بند کردیں۔

پروفیسر ابراہیم نے کہاکہ امن کیلیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے ، چاہے کتنی ہی بار ناکامی ہو، مذاکرات پھربھی کرنے ہوں گے۔ مشرف پرغداری کے مقدمے کے حوالے سے پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھاکہ معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا وفاق کی ذمہ داری ہے۔ کسی ادارے کو بھی مجرم کی پشت پناہی نہیں کرنی چاہیے۔