کراچی ، اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ (U D F) کے بانی چیئرمین ناہید حسین کا بیان
Posted on April 27, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
کراچی (ناہید حسین) کراچی ، اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ (U D F) کے بانی چیئرمین ناہید حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر محب وطن کیلئے قابل ِ فخر اثاثہ ہے جس کی تضحیک اور بے توقیری کسی صورت بھی قابلِ قبول نہیں ہے بھارتی اور ملک دشمن ایجنڈے پر کار بند عناصر گھٹیا اور من گھڑت الزام تراشی کا سلسلہ بند کریں انہوں نے کہا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ حامد میر پر قاتلانہ حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے کیونکہ وہ چاہتی تھی کہ اسکا بہانہ بنا کر افواج ِ پاکستان اور آئی ایس آئی کے بارے میں بد اعتمادی کی فضا قائم کی جائے۔
کیونکہ اگر اس قاتلانہ حملے کا جائزہ لیں تو چند پہلو نمایاں طور پر سامنے آتے ہیں کہ حملہ آور حامد میر کو جان سے مارنا نہیں چاہتے تھے اسلئے کہ ڈرائیور اور گارڈ کو نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ گاڑی کے صرف نیچلے حصے کو ٹارگٹ کیا گیا یہ چند پہلو ہیں جن سے اندازا ہوتا ہے کہ بیرونی دشمن اس حملے کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے تھے انہوں نے کہا کہ صحافت ، ثبوت اور موقف کے بغیر زرد صحافت کے زمرے میںآجاتی ہے جس طرح مخصوص ذہنیت کے لوگ صحافتی لبادہ اوڑھے بغیر ثبوت کے جھوٹی دلیل دے کر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا محترم اور قابل رشک ادارہ آئی ایس آئی جس نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بے مثل کارنامے انجام دیئے جو ملک اور قوم کیلئے شب و روز محنت کررہے ہیں یہ ادارہ قوم کا محسن ادارہ ہے جو ملک دشمن طاقتوں کو اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت ایک آنکھ نہیں بھاتا ہے ۔ آج بیرونی ایجنڈے کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے یہاں موجود کالی بھیڑیں سر گرم ہیں۔ جو کام غیر ملکی ایجنٹ قیام ِ پاکستان سے لے کر آج تک نہیںکرسکے اسے صحافت کے لبادے میں ملبوس گمراہ ذہنیت اور ڈالروں کی چمک کے مارے کس طرح کر سکتے ہیں لیکن انکے بے جا واویلے سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔
قوم کو اپنا اور پرائے کے فرق میں کوئی مشکل نہیں رہی آج ایک بار پھر ماضی کی تاریخ دورائی جارہی ہے کہ کس طرح میر جعفر اور میر صادق نے مسلمان قوم کو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچایا تھا آج بھی یہ میر زادے مسلمان قوم کو غلامی کے طوق سے باندھنے کیلئے انگریز اور برہمن سامراج سے سودے بازی کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ کہ ہم میر زادوں کو اور امیر زادوں کو ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ مومن ایک سوراخ سے صرف ایک روز ہی ڈسا جاتا ہے ہم نے ماضی کی ٹھوکروں سے بہت کچھ سمجھ لیا ہے اب ہم کسی میر زادوں کی باتوںمیں ہرگز نہیں آسکتے ہیں۔اسلام اور پاکستان کیلئے پہلے کڑوروں اور محبِ وطنوں سے نمبر و آزما ہونا پڑے گا پھر تم لوگ آگے کی سوچنا انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈہ بند نہ کیا تو عوام ان میر زادوں کا حال ماضی کے میر زادوں جیسا کرنے میں حق با جانب ہونگے کیونکہ آئی ایس آئی اور افواج ِ پاکستان ہی ایسے ادارے ہیں کہ جن پر پاکستان کی عوام کا مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے۔
عوام ان دونوں اداروں کو اپنی حفاظت کا ذمہ دار اور اپنی قربانیوں کا امین تصور کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دونوں ادارے پاکستان کے دفاع و سلامتی کے بھی ضامن ہیں پاکستان کی سلامتی کو جب بھی کوئی اندرونی و بیرونی خطرہ لاحق ہوا ان دونوں اداروں نے اپنا فرض احسن طریقے سے نبھایا ہے یہ دونوں ادارے چونکہ دشمن کے مذموم مقاصد کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کر رہے ہیں اسی وجہ سے دشمنانِ پاکستان کو بھی کھٹک رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ فوج اور آئی ایس آئی کو نفرت کی علامت بنانے کیلئے سازشیں زور و شور سے جاری ہیں ایک طرف افواج ِ پاکستان کے خلاف بیج بوئے جارہے ہیں۔
جبکہ دوسری طرف آئی ایس آئی جیسے ادارے کی سرگرمیوں کو مفلوج کرانے کیلئے بھارت ، اسرائیل اور امریکہ سرگرم ِ عمل ہے ہمارا دشمن چاہتا ہے کہ ان دونوں اداروں کو دیوار کے ساتھ لگا کر ہی وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ناہید حسین نے آخر میں کہا کہ جب تک افواج ِ پاکستان کے شانہ بشانہ آئی ایس آئی موجود ہیں پاکستان کو نقصان پہچانے کے ان کے ارادے کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ پوری قوم اور فوج اور آئی ایس آئی کی شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انشا اللہ وہ ان دونوں اداروں کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔