کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہاہے کہ حامد میر پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی دہشت گرد گرفتار کرلیے جائیں گے۔
کراچی میں شارع فیصل کی صفائی مہم کے آغاز پر میڈیا سے گفت گو کرتیہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ وہ حامد میر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ، ان پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور امید ہے کہ جلد دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
اس سے پہلے صفائی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کی ذمہ داری تمام افراد پر عائد ہوتی ہے ، سندھ کی اتحادی حکومت صوبے کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔