شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، فوجی افسر سمیت 3 اہلکار شہید

North Waziristan

North Waziristan

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) شمالی اور جنوبی وزیرستان کی سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک افسرسمیت 3 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے بارودی سرنگ بچھائی گئی تھی جس کے پھٹنے سے 3 سیکورٹی اہلکارجاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونیوالوں میں ایک افسر بھی شامل ہے جبکہ 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔