بنگوئی (جیوڈیسک) وسط افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت بنگوئی سے سیکڑوں مسلمانوں کو امن فوج کی نگرانی میں نکال لیا گیا، اس دوران مخالفین کی جانب سے لوٹ مار کی گئی، غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دارالحکومت بنگوئی سے افریقی اور فرانسیسی امن فوجیوں کی نگرانی میں 13 سو سے زائد مسلمانوں کو بحفاظت دوسرے علاقوں میں منتقل کیا گیا، 20 ٹرکوں میں سوار اس قافلے کے جانے کے بعد بنگوئی مسلمان آبادی سے خالی ہو گیا ہے۔
ان افراد کے انخلا کے بعد علاقے میں مخالف گروپوں نے جلاوٴ گھیرا کیا اور مسلمانوں کی املاک کو لوٹ لیا۔ بنگوئی میں گزشتہ سال سے جاری فسادات میں اب تک ہزاروں مسلمان مارے جا چکے ہیں اور لاکھوں افراد دیگرشہروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔