ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں ایک گودام میں گندم کی بوریوں میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے کی گندم جل گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چوک شاہ عباس پر گندم کی بوریاں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو کی امدادی کارروائیوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا، تا ہم آگ لگنے کے نتیجے میں سینکڑوں گندم کی بوریاں جل کر رکھ ہوئیں جس سے 15 سے 20 لاکھ روپے تک نقصان ہوا ہے۔
پولیس نے گندم کی بوریوں کو آگ لگانے کے شبہ میں دو افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔