لاہور، ون ویلنگ کے الزام میں 30 سے زائد نوجوان زیرحراست

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے تھانہ گلبرگ میں ون ویلنگ کے الزام میں 30 سے زائد نوجوان زیرحراست میں لئے گئے جن کے ورثا سراپا احتجاج بن گئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ گلبرگ پولیس نے ان نوجوانوں کو مین بلیوراڈ اور لبرٹی گول چکر کے قریب سے حراست میں لیا جن پر ون ویلنگ کرنے کا الزام لگایا گیا۔پولیس نے نوجوانوں کے ساتھ بیٹھے ان کے ورثاکوبھی حراست میں لے لیا۔

پولیس نے نوجوانوں کی 30 سے زائد موٹر سائیکلیں اور ان تمام افراد کے موبائل فون قبضے میں لے کر انہیں بند کر دیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ جبکہ میڈیا کے کسی نمائندے کو تھانے کے اندر نہ جانے دیا گیا۔ پولیس کے اس اقدام کے خلاف تھانے کے بعد احتجاج بھی کیا گیا۔ جس میں انھوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔