ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں سانس کی نالی کی بیماری کرونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 102 ہوگئی۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں مزید 26 افرادمیں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے 15افراد کا تعلق جدہ، 6 کا تعلق تبوک ،4 کا تعلق ریاض اور ایک کا تعلق مکہ مکرمہ سے ہے۔
سعودی عرب میں ستمبر 2012ء سے اب تک 339 افراداس وائرس میں مبتلا ہوئے۔ جبکہ 102 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق صرف رواں ماہ کرونا وائرس کے 143 کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔