مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے فوج کو شامل کیا جائے، سراج الحق

Sirja Ul Haq

Sirja Ul Haq

لوئر دیر (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر اور کے پی کے کے سینئر وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت طالبان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے فوج کو شامل کیا جائے۔ ضلع دیر لوئر میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مذاکرات نے ہمیشہ اسلحہ کی سیاست کو شکست دی۔

تاہم ملٹری آپریشن کو دعوت دینا ملک کو تباہ کرنے اور اپنے پیروں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتشار پھیلا کر ملک کو ایٹمی پروگرام سے محروم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ جماعت اسلامی آئین کے دائرے میں رہ کر عوام کی حمایت سے حالات بدلنے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ جیو نیوز سے خصوصی گفت گو میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا کہ انہوں نے خیبر پختونخوا میں وزارت چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا۔