محکمہ کسٹمز نے موبائل فونز کے 150 کنسائنمنٹس روک لیے

Mobile Phones

Mobile Phones

اسلام آباد (جیوڈیسک) کسٹم حکام نے موبائل فون کی 150 کھیپیں روک لی ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے کی کلیئرنس رپورٹ جمع نہ کرانے پر کسٹم حکام نے یہ ایکشن لیا ہے۔

کسٹم انٹیلی جنس حکام نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران چین کے موبائل فون کے کلیئر کیے جانیوالے کنساٹئمنٹس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ کسٹم حکام کو تحقیقات کا حکم پی ٹی اے کے جعلی این او سی پر کنسائٹمنٹ کلیئر کرنے پر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے متعدد مرتبہ رپورٹ دی گئی تھی کہ کسٹم حکام چین سے درامد کیے جانیوالے موبائل فون کے آئی ایم ای آئی نمبرز کی چیکنگ نہیں کرتے جس کی وجہ سے موبائل کی آمد سے متعلق اور تعداد کے بارے میں تضاد پیدا ہوتا ہے۔ دہشت گردی بھتہ خوری اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلیے چین کے موبائل نمبرز کے بند کرنے میں بھی سیکیورٹی اداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔