امریکا میں طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد 7 ہو گئی

America

America

آرکنساس (جیوڈیسک) امریکا کی وسط اور جنوبی ریاستوں میں طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد 7 ہو گئی، سیکڑوں مکانوں کو نقصان پہنچا، ہزاروں گھر تاریکی میں ڈوب گئے۔ ریاست آرکنساس کا قصبہ ولونیا سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، طوفان کے باعث 20 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہیں، شہر میں کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں، طوفان سے آرکنساس کے علاقہ نبراسکا، آئیوا اور میزوری بھی متاثر ہوئے ہیں۔