اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس جاری ہے جس میں طالبان سے مذاکرات اور دیگر امور پر تفصیلی غور ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کےبارے میں اہم اجلاس جا ری ہے، جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور طالبان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن فوادحسن فواد شریک ہیں۔
اجلاس میں ملک کی اندرونی سلامتی، خطے کی صورت حال اور افغانستان میں صدارتی انتخابات کے بعد کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر فواد حسن فواد نے طالبان کی سیاسی شوریٰ سے پہلی براہ راست ملاقات اور اس عمل کو مزید آگے بڑھانے کے لئے تجاویز کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ طارق فاطمی اور ڈی جی آئی ایس آئی نے مختلف داخلی اور خارجی امور پر بریفنگ دی۔