کراچی (جیوڈیسک) حامد میر پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے قائم عدالتی کمیشن نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ بیان ریکارڈ کرانے ڈی جی رینجرز ، سیکریٹری داخلہ ، آئی جی سندھ اور جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی سمیت دیگر حکام سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے۔
کراچی رجسٹری میں جسٹس انور ظہیر کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس اقبال حمید الرحمان پر مشتمل تین رکنی کمیشن سماعت کر رہا ہے۔ جنگ گروپ اور جیو کی جانب سے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے محمد سلیمان اور فیصل عزیز خان بھی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں موجود ہیں۔ تحقیقاتی کمیشن چیمبر میں ان کیمرہ سماعت کر رہا ہے، جہاں میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں۔