کراچی (جیوڈیسک) حکومت اگلے ماہ بیالیس ارب روپے کے اسلامک سکوک بانڈز کا اجر ا کرے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پلان مرتب کیا ہے کہ اگلے ماہ اسلامک سکوک بانڈز کیلیے مئی کے پہلے ہفتے میں بیالیس ارب روپے مالیت بانڈز کا اجرا کیا جائیگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی بڑھتی ہوئی مالیاتی ضرورت اور ساتھ ہی سرمایہ کاری کے نئے موقع پیدا ہو سکیں۔ ذرائع کے مطابق اسلامک بینکاری انڈسٹری میں سرمایہ کاری ستمبر دوہزار تیرہ کے اختتام پر چار سو پینتالیس ارب روپے تھی جو تین ماہ میں کم ہوکر کو تین سو چورانوے ارب روپے رہ گئی ہے۔