بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکا بغداد کے مشرقی علاقے ، صدر، میں واقع بازار کے نزدیک ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بم گاڑی میں نصب کیا گیا تھا ، دھماکے سے قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچاہے ، عراق میں 30 اپریل کو پارلیمانی انتخابات منعقد ہورہے ہیں، تاہم شدت پسندانہ واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔